کورونا وائرس: سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی خطرےمیں
کورونا وائرس کے باعث سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑگیا۔
اطلاعات کے مطابق 29 جون سے 12 جولائی تک شیڈول ایونٹ کی منسوخی کا امکان ہے۔ برازیل میں 2 اسٹیڈیمز کو کورونا وائرس ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔
دنیائے ٹینس کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن چیمپیئن شپ کورونا وائرس کے باعث خطرات سے دو چار، ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے میٹنگز جاری ہیں اور اس کی منسوخی کا فیصلہ آج ہی ہونے کا امکان ہے۔
ومبلڈن انتیس جون سےبارہ جولائی تک شیڈول ہے، آل انگلینڈ کلب کےمطابق موجودہ حالات کےپیش نظرایونٹ منسوخ ہونا ناگزیرہے۔
دوسری جنگ عظیم کےبعد ومبلڈن کوپہلی بارمنسوخ کیاجائےگا۔ ادھربرازیل میں کورونا کرائسزسےنمٹنےکیلئے دوفٹبال اسٹیڈیمزکوفیلڈ ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔
ریوڈی جنیروکےتاریخی مارکانا اسٹیڈیم اورساؤپالواسٹیڈیم میں کورونا وائرس کےمریضوں کاعلاج ہوگا،تاریخی مارکانا اسٹیڈیم 1950 اور2014 فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میچزکی میزبانی کرچکا ہے۔
Comments are closed on this story.